تازہ ترینکھیل

ساؤتھ ایشین گیمز، کبڈی فائنل، پاک بھارت مقابلہ آج ہوگا

گوہاٹی(نمائندہ سپورٹس)ساؤتھ ایشین گیمز میں کبڈی کے فائنل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلوں کا فائنل میچ آج ہوگا۔ فائنل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ اس سے قبل بھارت نے راؤنڈ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  عالمی میڈیا اور ایران کیخلاف امریکہ کی جنگ کے لئے تیاری؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker