تازہ ترینکھیل

نجم سیٹھی کی وزیراعظم نواز شریف اورعمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دعوت دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہونے اور عمران خان کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی فاتح ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے اس لئے شائقین سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف کرکٹ کو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کے بعد عمان کو بھی دس صفر سے ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker