
رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر)ٰرینالہ خورد اور نواحی علاقوں میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کا دھندہ جاری ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت اوکاڑہ اپنا حصہ لیکر خاموش نماشائی بن گیا جعلی ادویات کے استعمال سے فصلوں کو نقصانات اور پیدوار میں کمی واقع ہوگئی تفصیلات کے مطابق تحصیل رینالہ خورد کے نواحی علاقوں چوچک اور ستگھرہ میں چند سالوں سے زمیندروں اور کسانوں کو جعلی زرعی ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے ایسی ہی ایک جعلی زرعی ادویات کی دوکان واپڈہ کے حاضر سروس اہلکار زاہد اقبال نے اڈا دربار محمد غوث بالا پیر پر اقبال ٹریڈرز کے نام سے بنا رکھی ہے اور گزشتہ چند سالوں سے نواحی علاقہ جات کے زمینداروں اور کسانوں کو جعلی زرعی ادویات فروخت کر رہاہے ان جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے جہاں زمینداروں کی فصلوں کی پیداوار کم ہوئی ہے وہاں مالی طور پر بھی کسانوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے محکمہ زراعت کے قوانین کے مطابق زرعی ادویات کی فروخت کیلئے لائسنس جاری ہوتا ہے اقبال ٹریڈرز بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے میں مصروف ہے جو سراسر غیر قانونی ہے اور جرم کے زمرے میں آتا ہے زرعی ادویات کی فروخت پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فاروق چوہدری نے دو مرتبہ اقبال نے دو مرتبہ اقبال ٹریڈرز پر چھاپہ مارا اس دوران اقبال ٹریڈرز کا مالک کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے اس کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی اور اپناحصہ لیکر چلتا بنا کسانوں اور زمینداروں نے صوبائی وزیر زراعت کمشنر ساہی وال ڈی سی او اوکاڑہ دیگر زراعت حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے