تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محکمہ نہر کی نااہلی کی وجہ سے ہنجرائے مائنر ٹوٹ جانے سے سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) محکمہ نہر کی نااہلی کی وجہ سے ہنجرائے مائنر ٹوٹ جانے سے سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ کسان بورڈ ضلع قصور کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ہنجرائے مائنر میں محکہ نہر نے پرانے موگے اکھاڑ کر نئے موگے لگانے کے لئے جگہ جگہ سے ہنجرائے مائنر کو اُکھاڑ دیا ہے ابھی نئے موگے مکمل نہیں ہوئے تھے کہ محکمہ نہر نے با اثر افراد کو نوازنے کے لئے نہر میں زیادہ پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ہنجرائے مائنر کے جمشیر کلاں کے موگے کے قریب نہر ٹوٹ جانے سے سینکڑوں ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل نے محکمہ نہر کی نا اہلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ انہار کی نا اہلی کا سخت نوٹس لیں اور نہر کے موگو منظور شدہ سائز کے مطابق لگائے بغیر نہر میں پانی چھوڑنے والے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کریں ۔جب اس سلسلے میں محکمہ نہر کے ایکسین سے فون پر رابطہ کیا گیا توانکا فون نمبر 0300 4017310بند ملا ۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کو قدرت نے گرفت میں لے لیا، لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker