تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پندرہ مسلح ڈاکوؤں کا سابق پولیس افسر کے بیٹے پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پندرہ مسلح ڈاکوؤں کا سابق پولیس افسر کے بیٹے پر دھاوا۔وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور رسیوں سے جکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک کر فرار۔مانگا پولیس نے اپنے پیٹی بند سابق افسر کی ایک نہ سنی اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈاکوؤں سے صلح کیلیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کا رہائشی سابق پولیس افسر چوہدری محمد شریف کا بیٹا محمد منیر ٹریکٹر ٹرالی پر اپنا گنا مکہ شوگر مل لیجا رہا تھا کہ مانگا منڈی کے قریب پندری مسلح ڈاکوؤں نے اس پر دھاوا بول دیا اور مار مار کر اسے اور اسکے ساتھی کو ادھ موا کر دیا۔ڈاکویوں نے9072 گن پوائینٹ پر روپے نقدی,قیمتی موبائیل اور راڈو گھڑی چھین لیے اور رسیوں سے جکڑ کر قریبی کھیتوں میں باندھ دیا ۔سردی میں ساری رات ٹھٹھر ٹھٹر کر وہ بیمار ہو گئے۔صبح پتہ چلنے پر سابق پولیس افسر تھانہ مانگا گیا مگر مانگا پولیس نے اپنے سابق پیٹی بند بھا ئی کی فریاد نی ان سنی کر کے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مدعیوں پر ڈاکوؤں سے صلح کیلیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔سابق پولیس افسر ان محمد شریف نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکا مسروقہ مال بر آمد کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button