تازہ ترینعلاقائی

میاں نواز شریف نے دہشت گردی کو پھندا ڈال دیا ہے۔ محمد یعقوب ندیم سیٹھی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیراعظم میاں نواز شریف نے دہشت گردی کو پھندا ڈال دیا ہے۔ مہنگائی میں کافی حد تک کمی آگئی ہے اسی طرح لوڈ شیڈنگ بھی کم ہو گیا ہے۔ اور بہت جلد اس کاخاتمہ کیا جائیگا آج بھی بعض قوتیں پاکستان اور میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175 محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے ملک کی جو حالت تھی لہذا عوام مسلم لیگ ن حکومت کی تین سالہ اور گزشتہ سولہ سالا حکومتوں کی کارکر دگی کا موازنہ کریں تو یہ ثابت ہو جائیگا کہ آج پاکستان میں ہر دن بہتری کی طرف جارہا ہے۔ہماری حکومت سے قبل ملک میں لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بے روزگاری اور دہشت گردی مسلط تھی اب وزیر اعظم میاں نواز شریف ووزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے محنت اور لگن کے ساتھ یہ مسائل حل کر دیئے۔ نوازشریف قوم کو روشن ، معاشی و دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان دینا چاہتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو”ایشیائی ٹائیگر” بنائے گا اور یہی ملک ”اصلی انقلاب و تبدیلی” ہوگی،مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حب میں دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker