پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا سخت ردعمل، لگتا ہے نیب پنجاب کا رخ کرنیوالی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (بیوروچیف) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں نیب اور ایف آئی اے ایک ہی کام میں لگے ہو ئے ہیں۔ ایف آئی اے بے لگام ہے‘ بغیر تحقیقات کے پکڑدھکڑ کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کے دیے گئے اختیارات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ کسی کو بھی گرفتار کرنے سے پہلے مکمل تحقیقات کی جائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب سندھ‘ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے بعد اب پنجاب کا رخ کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کا بیان شاید اسی کا ری ایکشن ہو سکتا ہے۔ میاں صاحب نے کہا ہے کہ ان کے پاس جو اختیارات 1991ءمیں تھے اب نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ بات درست ہے کہ ہم مینڈیٹ لے کر آتے ہیں مگر لوگ آکر اسے ختم کر دیتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت میں وہ خود بھی شامل تھے۔ بغیر چھان بین کے انھیں غلط نہیں کہہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker