بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان کو ایف 16 دینے پر بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں : پینٹاگان

واشنگٹن (بیوروچیف) امریکہ نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جدید دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت سے متعلق بھارتی بے چینی کو بلاوجہ قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف سولہ طیاروں سے متعلق ڈیل پر بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جدید دفاعی صلاحیتوں سے لیس ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات دو الگ الگ معاملات ہیں جبکہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے خطے کی صورتحال کے تناظر میں دیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت امریکی سفیر کو فارن آفس طلب کرکے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button