پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے ایران پرعائد تمام پابندیاں اٹھالیں،نوٹیفکیشن جاری

اسلام ٓباد(بیوروچیف)پاکستان نے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جبکہ پابندی کے خاتمہ کے بعد پاکستان کے ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہوگئے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس میں ایران پر عائد پابندیاں پابندیاں اٹھانےکااعلان کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ اورتوانائی کےشعبوں میں تعلقات بحال ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔ وزارت خزانہ کے اجلاس کے بعد وزارت خارجہ نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے بعد پابندیوں سے متعلق گزشتہ تمام نوٹیفکیشن ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button