تازہ ترینعلاقائی

خوشاب : آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خوشاب (ڈیسک نیوز) خوشاب کے علاقے پراناچوک میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر سات افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ نو افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال جوہرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!