پاکستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

201364143621کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے جان محمد جمالی  نے اسپیکر اور عبدالقدوس بزنجو نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تجربے سے اسمبلی کی کارکردگی موثربنانے کی کوشش کریں گے۔ جان محمد جمالی نے حلف اٹھانے کے بعد مختصر خطاب میں گزشتہ اسمبلی کی کارکردگی پر تنقید کی اور  کہا کہ پالیمانی کمیٹیاں تک نہیں بنائی گئیں۔ جان محمد جمالی نے بعد میں عبدالقدوس بزنجو سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔ جان محمد جمالی اور عبدالقدوس بزنجو کے مقابلے میں تمام امیدواروں نے کل ہی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے جس کے بعد وہ بلا مقابلہ ہی منتخب ہوگئے۔  جان محمد جمالی سینیٹ میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:الیکشن جیت کر علاقے کے ترقیاتی کام کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی،سجاد شاکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker