
دبئی(نمائندہ سپوڑٹس)پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 9وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں کھیلے جانیوالے دوسرے مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں مصباح الحق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو نووکٹوں سے پچھاڑتے ہوئے ایونٹ سے باہر دھکیل دیا ہے ۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو سود مند ثابت ہوا۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 112رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے ہوئے پورا کر لیا