
دیپالپور(تحصیل رپورٹر )انجمن بحالی معذوراں کے انتخابات،ملک مظہر نواز صدر،قاسم علی سینئر نائب صدر منتخب ،انشااللہ انجمن کی کوششوں سے یہ سال معذورافراد کے حقوق کیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا ،نو منتخب عہدیداران کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات ہوئے جن میں ملک مظہر نواز نوناری صدر،قاسم علی سینئر نائب صدر،رانا فاروق احمد نائب صدر،عبدالقدیر صدیقی نائب صدر دوئم،چوہدری عبدالقیوم نائب صدر سوئم،محمد ظفرسیال جنرل سیکرٹری،ابوڈر غفاری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمد اصغر ساغر ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حافظ محمد افتخار جوائنٹ سیکرٹری،محمد اصغر ثاقب سیکرٹری نشرواشاعت،نزیر احمد ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،راوٗ عدنان عمر فنانس سیکرٹری،حافظ عبدالغفار ڈپٹی فنانس سیکرٹری،ڈاکٹر رفیع خاں چیف آرگنائزر،راشد محمودڈپٹی چیف آرگنائزر،شمس الدین عظیمی چیئرمین مجلسِ عاملہ،اختر علی وائس چیئرمین مجلس عاملہ،ڈاکٹر دیوان محسن ممبر ایگزیکٹو باڈی،محمد یوسف آزادممبر شپ کوآرڈی نیٹر،افتخار حسین ممبر مجلس عاملہ منتخب ہوئے نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر معذورافراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے اور یہ سال معذورافراد کے حقوق کیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔