پاکستانتازہ ترین

ایمانداری سے کام کرنے والوں پر الزام تراشی حوصلہ شکنی کا باعث بنتی ہے،پرویزرشید

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایمانداری سے کام کرنے والوں پر الزام تراشی حوصلہ شکنی کا باعث بنتی ہے،نیب سے متعلق وزیراعظم کی بات کا مقصدترقیاتی عمل میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا تھا،عمران خان کے بیانات بدلتے رہتے ہیں کل وہ چئیرمین نیب پر تنقید کر رہے تھے آج انکے حامی ہیں، عمران خان کی دھرنوں کی سیاست سے ترقی کا عمل رکا،یہ جمہوریت کا ہی ثمر ہے کہ آج میڈیا ہر بات سے آگاہ ہے، آمریت میں فیصلے بند کمروں میں ہوتے تھے،قطر گیس معاہدے کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہمارے اپنے لوگ تنقید کر رہے ہیں،اختلاف رائے زندہ معاشروں کا حسن ہوتے ہیں ہم اس سے گھبراتے نہیں،ہم نے کسی کے پر نہیں کاٹنے اگر ناخن بڑھ جائیں تو انھیں تراشنا پڑتا ہے،گزشتہ 65 سالوں میں اتنے ترقیاتی منصوبے پاکستان میں شروع نہیں ہوئے، جتنے موجودہ حکومت نے پہلے سال میں شروع کئے جو پائی تکمیل کو پہنچ چکے ہیں،موجودہ حکومت ہر ادارے اور فرد کو تحفظ فراہم کرے گی جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا،دھرنوں کی سیاست نے قوم کا ڈیڑھ سال برباد کیا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے زیلدار ہاوس ٹیکسلا میں منعقدہ اورنج فیسٹٰول میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ڈھائی سالوں میں پانچ سالوں کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ عمران خان کا دھرنا جس نے ڈیڑھ سال برباد کئے دورسا ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلوں کی تاخیر،تیسرا نیب ابھی ترقیاتی منصوبے پر تجاویز تیار کی جارہی ہوتی ہیں نیب اس میں مداخلت کرتی ہے جس سے وہ لوگ جو پاکستان کی تعمیر کا کام کرنا چاہتے ہیں خوفزدہ ہوجاتے ہیں،اور کام رک جاتا ہے ان افسروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کاہ کہ ابھی قطر گیس منصوبے کا فیصلہ نہیں ہوا قیمت کا تعین نہیں ہوا انکوائری شروع ہوگئی،جب قطر گیس معاہدے کا فیصلہ ہوا تو ساری دنیا نے اسے سراہا،حتی کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں حکومت پر کڑی تنقید کی گئی کہ پاکستان سستی گیس لے رہا ہے ہم کیوں مہنگی گیس لے رہے ہیں اس پر فوری مقابلہ کیا گیا،عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں کبھی وہ نیب کے چئیرمین کو کہا کرتے تھے کہ یہ مک مکا کا چئیرمین ہے اسے آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے لایا گیا مگر آج وہ انکے بہت بڑے حامی بنے ہوئے ہیں اب انکے دل میں چئیرمین نیب کی محبت جاگ گئی،چئیرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ نیب میں کچھ قباحتیں ہیں اگر عمران خان میری نہ سہی تو چئیرمین نیب کی بات ہی مان لیں انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ مارچ میں مردم شماری ہوجائے جس کے لئے بجٹ میں بھی رقم مختص کردی گئی تھی،لیکن بدقسمتی سے ہمارے صوبے ایسے ہیں جن میں زبان اور نسل کی بنیاد پر تقسیم موجود ہے سندھ حکومت نے اس پر اے پی سی بلائی ہے حکومت مکمل اتفاق رائے سے اس پر عمل کرے گی،انکا کہنا تھا کہ ہر معاملہ سے پارلیمنٹ کو آگہ رکھا جاتا ہے پٹھان کوٹ کے بارے میں بھی پارلیمنٹ کو مفصل آگاہ کیا گیا،معلومات کی فراہمی کسی صورت رکاوٹ نہیں،گزشتہ دور میں عوام کو جمہوریت سے محروم رکھا گیا اختلافات کو پردوں میں چھپانے کی کوشش کی جاتی تھی مگر ا س حکومت کا طرہ امتیاز ہے کہ اس نے سب لوگوں کا اظہار رائے کا مکمل حق دیا ،وزیر اعظم نے پارٹی کو ہدائت کی ہے کہ ہم اپنا پیغام آزاد کشمیر کے عوام تک پہنچائیں اور حکومت کی کارکردگی سے بھی لوگوں کا آگاہ کریں لیکن ذاتی تنقید نہیں کی جائے گی ،نکیال میں ایک شخص کی ہلاکت پر مسلم لیگ ن کے کارکنان پر مقدمات قائم کئے گئے کہا گیا کہ اسے مسلم لیگ کے کارکنوں نے قتل کیا اب جبکہ آزاد کشمیر انتظامیہ جو کہ پیپلز پارٹی کی ہے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوگیا کہ اس شخص کی ہلاکت دم گھتںے سے واقعہ ہوئی میڈیا میں اسے بہت ہائی لائٹ کیا گیا اب اصل حقائق بھی عوام تک پہنچائے،ٹیکسلا کے تاریخی پس منظر کے حولاے سے انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا قدیم تہذیب کا مرکز رہا ہے،گندھارا تہذیب دنیا میں امن محبت اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لائی جو آج بھی ہمارے دلوں میں موجود ہے،تین ہزار برس قبل آباد ہونے والے لوگ وقت کے قدردان تھے،خوبصورت دل رکھنے والے ہنر مند لوگ تھے،جو پتھروں کو تراش کر اس سے زیوارت اور کئی قیمتی اشیاء بناتے تھے،یہ پاکستان وہ پاکستان ہے جس کی شکل دنیا میں کم دیکھی گئی،انکا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے لئے سسٹم کو درست کرنا ہوگا،وفاقی وزیر کو پتھر سے تراشی ہوئی ایک انگوٹھی دی گئی جس کا تذکرہ انھوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیااور اسے خوبصورت تحفہ قرار دیا ، اورنج فیسٹیول میں پچا س سے زائد ممالک کے مندوبین سفارتکار ، اتاشی اور انکے اہل خانہ شریک تھے میزبانی کے فرائض زیلدار سید احسن رضا اور انکی فیملی ممبران ادا کر رہے تھے،اس موقع پر اورنج فیسٹیول کا کیک بھی کاٹا گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button