بین الاقوامیتازہ ترین

کشمیری تمام فرقوں اور تفرقوں سے با لا تر کشمیریت پر متحد ہوجائیں ، سردار شوکت علی کشمیری

c99fae16-1769-439f-b884-aa58cb6d28aeنو ٹنگھم( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کشمیری تمام فرقوں اور تفرقوں سے با لا تر کشمیریت پر متحد ہوجائیں ،حکومت پاکستان کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان درحقیقت تقسیم کشمیر کی بنیا دوں کو دوام بخشنے کے مترادف ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ، کشمیر تا ریخی طور پر ایک خو دمختار اور آزاد ریاست تھی اور اسے خو د مختار ی آزادی سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا ہے یہ ماضی کی دلیل اور مستقبل کی حقیقت ہے ،پاکستان نے 22 اکتوبر کو کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بنیا د رکھی اور پھر نام نہا د آزادکشمیر میں ایسی لو لی لنگڑی حکومت قائم کردی جو اختیارات سے محروم دکھائی دیتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر قا ئد کشمیر و چیئرمین یو نائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری نے یو کے پی این پی نوٹنگھم یونٹ کے زیر اہتمام یہا ں مقامی ہال میں گلگت بلتستان کے حوالہ سے منعقدہ اہم سیمینا ر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر شیرف نوٹنگھم سٹی کونسل محمد صغیر راجپوت ، صدر یو کے پی این پی یورپ زون سردار امجد یوسف ، صدر یوکے پی این پی برطانیہ را جہ عثمان کیانی ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، آرگنا ئز ر یو کے پی این پی برطانیہ سردار طا رق خان، صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم یونٹ کشور حسین خان،صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم محمد یونس ،رازق شفیق آرگنا ئز ر یو کے پی این پی لندن ،سردار فا روق خان جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز، سنیئر نائب صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم محمد قدیر عباسی ،راجہ عاصم نائب صدر یو کے پی این پی نو ٹنگھم ،نیا ز احمد جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی نوٹنگھم ، تو صیف ایوب آرگنا ئزریو کے پی این نوٹنگھم ، نقا ش فیض سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت یو کے پی این پی نو ٹنگھم، حاجی محمد اشرف ، حاجی محمد لطیف ، محمد تنویر عباسی رہنما آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، شاہد محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز جبا ر عالم ،محمد عرفان یعقوب این ایس ایف ، سردار قمر ضیاء ، سردار محمد یا سر یونس نیشنل عوامی پارٹی نوٹنگھم ، سردار محمد ریاض خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہا کہ کشمیری قوم کو غلامانہ دور سے با ہر نکل کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام کشمیری قائدین نے کسی نہ کسی طرح کشمیرکی مکمل خود مختا ری کی بات کو اہمیت دی لیکن مصلحت پسندی کا شکا ر رہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری سیاست دانو ں کو اپنی عوام کے ساتھ دیا نت برتنے اور انکے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے جرات کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری ما ؤں نے پردیسی بچے جنم دینے کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا ہے ہمیں اپنے وطن کی وحد ت اور خود مختاری پر یقین کامل ہے اور یہ حسین خواب ایک نہ ایک دن شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا اسکے لیے محض پروگرامات اور اعلانات سے کچھ حاصل نہیں ہو نے والا ہے بلکہ عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی حق مانگا نہیں جاتا بلکہ چھینا جا تا ہے ماضی گواہ ہے کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی نے آج کے دور جدید کے مزدور کوسراٹھا کر جینے اور اپنے حقوق کی بات کرنے کی ہمت و قوت عطا کی ۔ انہو ں نے کہاکہ جو سیاسی قائدین اور شخصیات اپنی قوم کے حقوق اور عام انسان کے فطری حق کے لیے لڑتے اور اپنی جا نیں قربان کرتے ہیں انکی اس قربانی کا ثمر آنے والی نسلوں کو ضرور ملتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک حقیقی سیاست دان قائد اور رہنما اپنے دور حکومت میں اپنی کرسی بچانے کے لیے تدبیر یں نہیں کرتا بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کی زندگی بنا نے کے فکر میں مبتلا ء رہتا اور کوشش کرتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے ساتھ بڑے یا چھوٹے بھائیوں کا رشتہ قائم نہیں کرتا بلکہ یہ سب مفادات کی گیم ہے ۔ انہو ں نے کاکہاکہ آزاداور مقبوضہ کشمیر کے اندر رونما ہو نے والے واقعات و حادثات ایما ء نکلسن رپورٹ میں تفصیلی طور پر منظر عام پر لایا گیا ہے آج قوم کو حقا ئق سے دور رکھنے کے لیے تما م تر زرائع اور وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔ سردار امجد یوسف صدر یو کے پی این پی یورپ زون نے کہاکہ کشمیر کی وحدت ایک تاریخی حقیقت ہے دنیا اسے پارا پا را ہونے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس نوٹنگھم محمد یونس نے کہاکہ آزادکشمیر اور پاکستان میں ہما رے سیاسی قائدین نے کشمیری قوم کو تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان آئینی اور قانونی طور پر ایک متنازعہ علاقہ ہے جسے پاکستان کا صوبہ ہرگز نہیں بننا چاہیے ۔اس موقع پر صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم کشور حسین خان نے میزبان کی حیثیت سے برطانیہ اور یورپ سے آئے ہو ئے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینا ر سے شیرف سٹی کونسل نوٹنگھم محمد صغیر راجپوت ، صدر یو کے پی این پی برطانیہ راجہ عثمان کیانی ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برطانیہ جمیل لطیف ، سردار محمد فاروق جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی لیڈز ، محمد قدیر عباسی سنیئر نائب صدر یو کے پی این پی نوٹنگھم ، محمد تنو یر عباسی رہنما آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس نوٹنگھم ، عرفان یعقوب رہنما این ایس ایف اور دیگر نے بھی خطابات کیے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑ:دیپالپورتحصیل بھرمیں غیررجسٹرڑ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker