تازہ ترینعلاقائی

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی وڈانہ میں کھلی کچہری

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی وڈانہ میں کھلی کچہری، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر نے کھلی کچہری کا اہتمام کیا، کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایچ او سردار محمد امجد ڈوگر نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہے، جسے بلا تفریق پورا کیا جائے گا، ملکی حالات کے پیش نظر عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، پولیس کو اطلاع کئے بغیر کسی اجنبی کو مکان کرایہ پر نہ دیں، اپنے ارد گرد ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے بھی عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے، عوام اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے میرے موبائل نمبر03008484591پر اطلاع دیں، فوری کاروائی کروں گا، عوام اپنے مسائل اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کیلئے تھانے میں آ کر بھی مجھ سے مل سکتے ہیں، مجھے ملنے کیلئے کسی چوری یا ٹاؤٹ کی ضرورت نہیں،

یہ بھی پڑھیں  جمبر: جمبر میں ڈاکواور چوروں کاراج،عوام میں سخت خوف وہراس،حکومت پنجاب سے نوٹس کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker