بین الاقوامیتازہ ترین

سلمان رشدی کو مارنے والے کو6 لاکھ ڈالر دئے جائینگے،ایرانی میڈیا کا اعلان

تہران(ڈیسک نیوز)ایرانی میڈیا نے گستاخ رسول سلمان رشدی کو مارنے کی رقم میں اضافہ کرکے چھ لاکھ ڈالر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے بارہ فروری انیس سو نواسی میں رشدی کو مارنے کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے چالیس اخبارات اور ٹی وی اسٹیشنز نے گستاخ مصنف سلمان رشدی کو مارنے کے فتوے کی تجدید کی ہے، جبکہ چندہ دے کر ملعون رشدی کو مارنے کے انعام کی رقم بڑھادی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے بارہ فروری انیس سو نواسی میں رشدی کو مارنے کا فتویٰ جاری کیا تھا، تاہم خمینی کے فتوے کے بعد بھارتی شہری سلمان رشدی نے کئی ماہ تک روپوشی کی زندگی گزاری۔ لیکن بعد میں برطانیہ نے اسے شہرت دے دی تھی۔ایران کے فتوے کے بعد سلمان رشدی کی کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ جبکہ اٹلے لین زبان میں ترجمہ کرنے والے کو چھرا مارکر زخمی کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button