پاکستانتازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام (ف)کا نوازشریف کو ووٹ دینے کااعلان

nawaz and molanaاسلام آباد(بیوروچیف)جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین وزارتِ عظمیٰ کے لیے نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔ یہ اعلان جے یو آئی ایف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا۔فضل الرحمان کا کہناتھاکہ وزیراعظم کا ووٹ خیر سگالی کے تحت نوازشریف کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی (ن)لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔اُن کا کہناتھاکہ وزارتوں سے متعلق (ن)لیگ سے بات چیت نہیں ہوئی ہے،ہم نیحکومت میں شامل ہونے کیلئے اپنی ترجیحات پیش کی تھیں ،تاہم مسلم لیگ (ن)سے معاملات میں کوئی اصولی اختلاف نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں  مہمند ایجنسی میں مسجد کے قریب دھماکا، 16افراد شہید اوردرجنوں زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker