تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی اونے ضلع بھر کے اساتذہ کے دل جیت لیے

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)ڈی سی او اوکاڑہ احسان بھٹہ نے ضلع بھر کے اساتذہ کے دل جیت لیے ،مہر مختار احمد۔DSD محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو ذلیل و خوار ،رسوا،ذہنی اذیت دینے کیلئے نام نہا د ٹرنینگ ضلعی ہیڈ کو ارٹر کی بجائے دو سو کلومیٹر دور کروانے کا پروگرام بنایا ہے۔ غلط اسیسمنٹ کرکے Eاور F گریڈدے کر اساتذہ کو بدنام کیاجا رہا ہے۔ضلع بھر کے میل فی میل ٹرینی اساتذہ نے ڈی سی او اوکاڑہ احسان بھٹہ کو مہرمختار احمد ضلعی صدر ،پرویز اختر مہار ضلعی جنرل کی سربراہی میں پیش ہو کر درخواست دی کہ اساتذہ ٹریننگ سے انکاری نہ ہیں اوکاڑہ میں ٹریننگ کروانے پر کوئی اعتراض نہ ہے میل فی میل اساتذہ کودربدر کی ٹھوکروں سے بچایا جائے معاملہ فہمی کرتے ہوئے ڈی سی او اوکاڑہ احسان بھٹہ نے اساتذہ کا مؤقف تسلیم کیا۔ڈی سی او اوکاڑہ احسان بھٹہ نے اساتذہ کے حق میں DSD اور سیکرٹری تعلیم سکولز کو ٹریننگ اوکاڑہ میں ہی کروانے کا لیٹر جاری کرکے اساتذہ کے دل جیت لئے ضلع بھر کے میل فی میل اساتذہ نے ہمراہ مہر مختار احمد ضلعی صدر اور پرویز اختر مہار ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین ضلع اوکاڑہ ڈی سی او کے دفتر میں ان کا استاد دوستی پر شکریہ ادا کیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!