تازہ ترینعلاقائی

سالانہ سبی میلہ کل سے سردار چاکر خان اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ شروع ہوگا

سبی(نمائندہ خصوصی ) سالانہ سبی میلہ آج مورخہ 25فروری سے سردار چاکر خان اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ شروع ہوگا جو حسب پروگرام تین مارچ تک جاری رہے گا آج سے شروع ہونے والے میلے کی خصوصیت کچھ یوں ہے کہ پہلے میلہ پانچ روز ہ ہوا کرتا تھا جبکہ اس سال تین دن مزید بڑھا کر آٹھ روزہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں میلہ گراؤنڈ اور نمائش گراؤنڈ کے علاوہ اسٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجا یا گیا ہے جرگہ ہال اور آڈیٹوریم کو بھی رنگ برنگی لائٹوں سے روشن کردیا گیا ہے میلے کے پہلے روز سٹیڈیم میں مہمان خصوصی کی آمد کے بعد آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جسکے بعد خطبہ استقبالیہ اور پھر مہمان خصوصی کا خطاب ہوگا آج کے پروگراموں میں مظاہرہ بینڈ، فلاور شو، جانوروں کی نمائش پریڈ، گھوڑا ڈانس ، علاقائی رقص ، نیزہ بازی، موٹر سائیکل جمپ، کیڈٹ کالجز ایونٹ ، تقسیم انعامات ، افتتاح زرعی و صنعتی نمائش آتش بازی ولیز ر لائٹ شو اور کلچر شوشامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!