تازہ ترینکھیل

ایشیا کپ :افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی

میرپور(نمائندہ سپورٹس) چودہویں ایشیا کپ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آغاز ڈھاکا میں ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں بھارت نے میزبان بنگلا دیش کو پینتالیس رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان پہلا میچ ستائیس فروری کوبھارت کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کوٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ بنگلا دیش کے چھے بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور بھارتی باولرز نے میزبان ٹیم کا سفر ایک سو اکیس رنز تک محدود کردیا۔ بنگلا بلے باز صابر حسین چوالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اشیش نہرا نے تین بنگالی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے پہلے بھارت نے مقررہ بیس اووروں میں چھے وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما نے تراسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button