تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ ٹیم ٹی ٹوینٹی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جائے گی۔ قومی ٹیم کے پول میچز کولکتہ‘ دھرم شالا اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی‘ سرفراز احمد‘ محمد حفیظ‘ شرجیل خان‘ شعیب ملک‘ عمر اکمل‘ محمدنواز‘ خالد لطیف‘ عماد وسیم‘ محمد سمیع‘ وہاب ریاض‘ محمد عرفان‘ محمد عامر اور خرم منظور پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button