تازہ ترینکھیل

پاک بھارت کرکٹ کی جنگ آج ہوگی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ کا سب سے بڑا معرکہ آج ہو گا۔ بنگلہ دیش کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز۔ کون کسے دھول چٹائے گا ؟ آج لگ پتا جائے گا۔ سب کی نظریں ہوں گی ٹی وی اسکرینز پر دو سال بعد پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے۔  تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ دل تھام لیں۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا۔ روایتی حریف ٹی ٹوینٹی میں دو سال بعد آمنے سامنے آئیں گے۔ دنوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی میں چھے بار آمنے سامنے آئیں لیکن پاکستان کو صرف ایک میچ میں کامیابی مل سکی۔ شاہین اس بار روایت بدلنے کو پرعزم ہیں۔ بھارتی کپتان دھونی کو لالہ جی پر برتری حاصل ہے۔دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے بتیس میچ جیتے اورچوبیس ہارے جبکہ لالہ جی پینتیس میچوں میں قیادت کرکے ٹیم کوسولہ میچ ہی جتواسکے۔ بھارت کا ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ اسکور دو سو اٹھارہ اور پاکستان کا دوسو تین ہے۔ ریکارڈز کے مطابق بھارت پاکستان سے آگے نظر آتا ہے لیکن شاہینوں کا بھرپور وار بھارتی سورماو¿ں کو باآسانی دھول چٹا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!