پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرقیادت لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہو گیا

long marchلاہور(نامہ نگار)ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرقیادت لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہو گیا، کہتے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود اب انقلاب آئے گا۔ لاہورمرکزمنہاج القران کے باہر لانگ مارچ پر روانہ ہونے سے قبل طاہر القادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لانگ مارچ کو جمہوریت مارچ کا نام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نام سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں دنیا کی تاریخ کا عظیم مارچ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ، کرپشن ، غربت، بیروزگاری، ختم کرنے کے لیئے ہے۔ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کا مارچ ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان حکومت کو برطرف اوراسمبلی تحلیل کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے شہر کو کوفہ بنا دیا ہے پنجاب کے ہر شہر کو سیل کر دیا گیا ہے بسیں روک لی گئیں ڈرائیوراغوا کر لیئے گئے روڈ پرمٹ چھین لیئے گئے ہیں تاکہ ڈرائیورگاڑیاں نہ چلا سکیں۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ حسینی مارچ پر وار کرنے والے نہیں بچیں گے،وقت کے یزیدیوں نے حد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ کر کے نکل رہے ہیں۔ ڈاکٹرطاہروکٹری کا نشان بنا کراور دعا کر کےلانگ مارچ پر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف میں شامل ہونے والا پولیس اہلکار جعلساز نکلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker