تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر آٹھویں کلاس کی طالبہ جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر)تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر آٹھویں کلاس کی طالبہ جاں بحق کزن شدید زخمی ہوگیا حادثہ تھانہ راوی کی حدود میں پیش آیا دیہاتیوں نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا واقعات کے مطابق چک نمبر ۹جی ڈی کی رہائشی آٹھویں کلاس کی طالبہ رمشا اپنے کزن فیاض احمد جو ساتویں کلاس کا طالب علم ہے کے ہمراہ نماز مغرب کے وقت موٹر سائیکل پر سوار اوکاڑہ سے واپس اپنے دیہہ مذکور آرہی تھی کہ بامہ بالا اوکاڑہ روڈ کوہلہ موٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رمشا موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ فیاض احمد شدید زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے موقع پر موجود دیہاتیوں نے ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی میں آئین اورقانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker