تازہ ترینعلاقائی

ہائیکورٹ بار الیکشن : حامد خان گروپ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست دے دی

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابی دنگل میں حامد خان گروپ کے رانا ضیاءعبدالرحمان نے اپنے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار رمضان چودھری کو مات دے کر میدان مار لیا۔ تفصیلات کےمطابق ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لیے روایتی حریف حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپوں کے امیدواروں کے درمیان جوڑ پڑا بار کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ کرائی گئی جس کے معائنہ کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کے دو عہدیدار بھی موجود رہے۔ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار راناضیاءعبدالرحمان چار ہزار دو سواناسی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل رمضان چودھری کو تین ہزار سات سو پچانوے ووٹ ملے۔نائب صدر کے عہدے پر سردار طاہر شہباز نے دو ہزار پینسٹھ ووٹ لے کر اپنے مدمقابل امید واروں کو مات دی۔سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدر نذیر غازی کے بیٹے انس غازی تین ہزار نوسو بارہ ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوگئےہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کے امیدوار سید اسد بخاری نے تین ہزار سات سواکیس ووٹ حاصل کیے لاہور ہائیکورٹ میں تمام دن جشن کا سماں رہا خواتین وکلاءنے بھی بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیا۔رانا ضیاءعبدالرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔جیت کا اعلان ہوتے ہی نومنتخب امیدواروں کے حامی وکلاءنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کیخلاف ایک فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی، شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker