پاکستانتازہ ترین

ایف 16طیاروں سے متعلق بھارتی رد عمل افسوس ناک ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(بیوروچیف) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی فروخت سے متعلق بھارتی ردعمل افسوس ناک ہے، امریکہ نے واضح کردیا ہے کہ یہ طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف صلاحیت بڑھانے کیلئے دیئے جا رہے ہیں۔ نجی ادارے کو دیئے گئے انٹریو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستان کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے فیصلے سے دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ طیاروں کے حوالے سے بھارت کے ردعمل پر حیرانگی اور مایوسی ہوئی ۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ اس لئے تمام ممالک کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:محکمہ انہار کےافسران بااثر مچھلی فروش سے محکمہ نہر کی زمین کا ناجائز قبضہ نہ چھڑوا سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker