تازہ ترینعلاقائی

بااثر معطل سکول ٹیچر کی بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں

daskaڈسکہ(نامہ نگار)بااثر معطل سکول ٹیچر کی بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق موضع کوٹلی کپہ کا رہائشی طارق محمود جو کہ گاؤں کے سکول میں ہی ٹیچر ہے جو کہ 28/5/13کو مختلف الزامات کنڈیکٹ فنڈز کا ناجائز استعمال کر نے پر معطل تھا اور اے ای او مرکز ڈسکہ میں حاضری کا پابند تھا جس سے وہ سخت نالاں تھا گذشتہ روز وہ ایجوکیشن آفس ڈسکہ آیا آتے ہی اے ای او ہیڈ کوارٹر اعجاز احمد بٹ کو فحش گالیاں دینے لگا اسی دوران اے ای او محمد اسلم بریار نے اسے منع کیا تو طیش میں آکر کرسی اٹھا کر مارنے لگا وہاں پر موجود لوگوں نے اسے روکا اور دیگر عملہ کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے مذکوران افسران کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاتھانہ سٹی پولیس کے ملازمین نے مذکورہ ماسٹر کو محکمہ ایجوکیشن کے دفتر سے پکڑ کر تھانہ سٹی لے آئے اور مقدمہ درج کر نے کے باوجود اسے چھوڑ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں یومِ دفاع جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker