پاکستانتازہ ترین

سراج الحق نےبھی تحفظ خواتین قانون کوناقابل قبول قراردے دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےتحفظ خواتین قانون کوناقابل قبول قراردے دیا۔ک ہتے ہیں کہ ایسی قانون سازی میں پاکستان کیلئےکوئی بھلائی نہیں۔ پنجاب اسمبلی سے بل منظورکرا کے قوم کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی گئی۔ایوان اقبال لاہور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا تحفظ خواتین قانون خاندانی نظام تباہ کرنے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مفادات کی بنیاد پراکٹھے ہونے والے لوگ مفادات پر ہی منتشر ہوجاتے ہیں، قوم ملک پرمسلط سیاسی اور معاشی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان چار صوبوں کا نہیں نظریے کا نام ہے، ملک پر جرنیلوں اور وڈیروں کی حکومت تو رہی لیکن لاالہ الا اللہ کی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کے ساتھ ان کی لڑائی بھی نظریہ پاکستان کے اطلاق کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پنجاب کے دیہی و شہری علاقوں میں یکساں طور پرترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں . میاں محمد یاور زمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker