تازہ ترینکھیل

ایشیا کپ میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

میرپور(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔میرپور کے شیربنگلااسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے ساتویں ٹاکرے میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا اور دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے حکمت عملی تیاری کرلی۔ دونوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں جس میں بھارت دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سری لنکا کو ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کپتان انجیلو میتھیوز کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکن اسکواڈ میں تلکرانے دلشان، دشمندا چمیرا، دنیش چندیمل،نروشن ڈکویلا، لیستھ ملنگا،رنگانا ہیرات،شیہان جے سوریا،چمارا کپوگیدرا، تھسارا پریرا، سچترا سینانایاکے، دسون شناکا،ملندا سری وردانا اورجیفری وینڈرسے شامل ہیں۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں انڈین اسکواڈ روہٹ شرما، اجنکایا ریہانے، ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، روندرا جدیجا،شیکردھاون، ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشونت،جیسپرٹ بھومرا،پاون نیگی، اشش نہرا، پارتھیو پٹیل اور ہاردک پانڈے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button