تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر)تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق عقب سے آنیوالی دو کاریں گرین بیلٹ کے ساتھ ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہوگئے حادثہ رینالہ بائی پاس پر پیش آیا ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 20ٹو ایل کے رہائشی مستری مجید کا نوجوان بیٹا محمد امین اپنی موٹر سائیکل نمبری LEX6267پر سوار رینالہ بائی پاس سے گزرنے لگا تو لاہور سے اوکاڑہ جانیوالی تیز رفتار نامعلوم کار کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا کار ڈرائیو موقع سے کار سمیت فرار ہوگیا جبکہ عقب سے آنیوالی دو کاریں بھی سٹرک کے درمیان گرین بیلٹ سے ٹکرا گئیں جس سے کاروں میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنکو فور ی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button