بین الاقوامیتازہ ترین

نوا زشریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ منورہ(ڈیسک نیوز)وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی جہاں اُنہوں نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے ہمراہ مدینہ شریف پہنچے تو ڈپٹی گورنر مدینہ نے اُن کا استقبال کیا ۔وزیراعظم نے وفد کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے اور وہاں پر اُنہوں نےملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔وزیراعظم نوازشریف نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو نگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!