تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:نالج ہوم اکیڈمی آف سائنس اینڈ آرٹس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

دیپالپور(قاسم علی سے) نالج ہوم اکیڈمی آف سائنس اینڈ آرٹس کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب،کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ بننے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتی،میاں اسلم ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نالج ہوم اکیڈمی آف سائنس اینڈ آرٹس کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب انعقاد پزیر ہوئی جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات و اساتذہ میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اس موقع پرنسپل اے آر سائنس سکول میاں محمد اسلم ڈولہ اور پرنسپل نالج ہوم اکیڈمی آف سائنس اینڈ آرٹس ریاض احمد چوہدری نے اپنے خطا ب میں کہا کہ اچھی کارکردگی پر بچوں کی حوصلہ افزائی ان مین مزید آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے اور اس حقیقت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیادبن سکتا ہے تقریب میں پرنسپل کنکورڈیا کالج اوکاڑہ کاشف جمال،پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن سے ڈاکٹر اعجاز حسین جمالی اور صدر دیپالپور سٹیزن فورم ملک عبداللہ نوناری نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ ملک زاہد شریف نے انتظامی امور بخوبی سرانجام دئیے ۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان المبارک نیکیوںاور برکتوں کا مہینہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker