تازہ ترینعلاقائی

بلوکی:سیرگاہ ہیڈ بلوکی پرآ نے والے سیاحوں کو انعام کا لالچ دےلوٹ مار شروع

rana resortپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل کی معروف سیر گاہ ہیڈ بلوکی پر آ نے والے سیاحوں کو انعام کا لالچ دے کر کمپنیوں نے موبائل سیل پوائنٹ لگا کر لوٹنا شرو ع کر دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق سرائے مغل کی معروف سیر گاہ ہیڈ بلوکی پر روزانہ دور دراز سے سینکڑوں سیاح سیر کرنے کے لئے آ تے ہیں ۔ یہاں پر مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں اور ٹرالوں پر بنے سٹا ل لے کر مختلف اشیاء فروخت کرنے کے لئے آ دھمکتے ہیں انہوں نے ٹرکوں پر بڑے بڑے ساؤنڈ سسٹم لگائے ہوتے ہیں جن پر پہلے تو وہ اُونچی آ واز میں فخش قسم کے گانے لگا کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں اور بعد میں انعامات کاجھانسہ دے کر اپنی اشیاء کو فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ سادہ لوح سیاح اور عوام انعام کے لالچ میں ان موبائل سٹالوں سے ان کمپنیوں کی اشیاء خرید کر اپنی جیبوں کو خالی کر لیتے ہیں مگر بعد میں جب انعام نکلنے کی باری آتی ہے تو قرعہ اندازی میں ان سٹالوں کے اہلکار کسی اپنے ہی آ دمی کا نام نکال کر اُسے بھاری انعام سے نواز دیتے ہیں ۔اس طرح عوام بیچارے منہ دیکھتے رہہ جاتے ہیں ۔جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر داؤد پرویز مغل نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو لوٹنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈٹی ٹوئنٹی:سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان فائنل آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker