تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: پی ٹی آئی عوامی خدمت کی پالیسی پر کاربند ہے،چوہدری ظہیراختر

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار )پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت کی پالیسی پر کاربند ہے،کے پی کے میں حکومت کے انقلابی اقدامات سے واضح تبدیلی آئی ہے،محکمہ مال ، محکمہ پولیس میں کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے،ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے منتخب عوامی نمائندے مسائل کے حل میں سرگرم ہیں، علاقہ میں فضائی آلودگی کے سدباب کے لئے سات رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو مکینوں کے تحفظات سے آگاہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا، چوہدری ظہیر اختر کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے علاقہ مکین متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ،اس ضمن میں ڈی جی انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے) سے ملاقات کے دوران اس مسلہ کو اٹھایا گیا تھا تاہم مشاورت کے ساتھ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سات رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، انھوں نے حطار میں ڈاکٹر سید اسد علی کی جانب سے ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے بالخصوص دیہی علاقوں میں اس قسم کے میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر بھی توجہ دی انکا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ناپید ہے ، دوسرا یہاں جاری فضائی آلودگی سے بھی لوگ سخت متاثر ہورہے ہیں ، ڈاکٹرز اس ضمن میں علاقہ مکینوں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریں تاکہ لوگ مہلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button