پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں سرکاری زمینوں کی99سالہ لیز پالیسی منسوخ

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی سرکاری زمینوں کی ننانوے سالہ لیز پالیسی منسوخ کردی۔ جبکہ سرکاری زمینوں کی جعلی الاٹمنٹ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری زمینوں کی بوگس الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں سرکاری زمینیں سیاسی اثر و رسوخ اور ملی بھگت سے مختلف شخصیات کو الاٹ کی گئیں تھیں۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے تمام سرکاری زمینوں کی ننانوے سالہ لیز ختم کرکے محکمہ ریونیو سے تمام اضلاع میں موجود سرکاری زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker