تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:طوفانی بارشیں خانپور ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)طوفانی بارشیں خانپور ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے،سپل وے کھولنے کے بعد ندی ہرو میں شدید طغیانی آگئی،سپل وے کھولنےء سے قبل مساجد میں منادی کرائی گئی،پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے پر اضافی پانی کا اخراج کیا گیا، سپل وے کھولنے سے قبل خطرے کے سائرن بجائے گئے،تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کی آمدپر خاپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کا نچان عبور کرنے پرہزاروں کیوسک فٹ اضافی پانی کے اخراج کے لئے ہنگامی اقدمات اٹھاتے ہوئے سپل وے کھول دیئے گئے،پانی چھوڑنے سے قبل ندی ہرو کے کنارے آباد سینکڑوں دیہاتوں کو بزریعہ منادی متنبہ کیا گیا،ڈیم انتظامیہ نے سپل وے کھول کر ہزاروں کیوسک فٹ اضافی پانی ندی ہرو میں چھوڑ دیا جس سے ندی ہرو میں شدید طغیانی آگئی،جس سے ندی ہرو کے کنارے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے،یاد رہے کہ خانپور ڈیم میں انیس سو اسی فٹ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے،جبکہ حالیہ بارشوں میں پانی کی آمد سات سو کیوسک فٹ ریکارڈ کی گئی،ڈیم انتظامیہ نے سپل وے کھول کر چھ ہزار چھ سو کویسک فٹ اضافی پانی کا اخراج کیا،

یہ بھی پڑھیں  قصور :تھانابی ڈویژن مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک ، 4 فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker