پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان گھر میں تابعدار ہیں باہر جاہ جلال دکھاتے ہیں، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گھر میں تابعدار شوہر جبکہ باہر آ کر جاہ و جلال دکھاتے ہیں۔ حقوق نسواں بل پر بحث ختم ہونی چاہیئے۔ صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ نے واسا کی واٹر سپلائی کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خوب تنقید کے نشتر چلائے مولانا فضل الرحممان، عمران خان اور چوہدری شجاعت کسی کو بھی نہ چھوڑا خوب کھری کھری سنائیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بہت نرم طبیعت کے انسان ہیں وہ گھر میں تابعدار شوہر جبکہ باہر آکر جاہ و جلال دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل میں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا ہے بحث ختم ہو جانی چاہیئے۔ راناثنااللہ نے خان صاحب کو آڑے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ خان صاحب جیت جائیں تو بلے بلے ہار جائیں تو دھاندلی۔ خان صاحب پہلے بڑھکیں لگاتے بعد میں دھاندلی کا رونا روتے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے تنائج قبول کریں گے خان صاحب کی طرح سیاست نہیں کریں گے۔ چوہدری پرویز الہی کو بھی سنا ڈالیں کہتے لگےجو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ پنجاب بینک کے اسکینڈل میں پرویز الہی کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں۔کراچی کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہو چاہے ایم کیوایم کی صفائی سے ہو یا کراچی کی صفائی سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker