تازہ ترینعلاقائی

فنگشنل لیگ کے رہنماء انتخابات میں کامیابی کےبعد ہمارے کارکنوں کو ہراساںکررہے ہیں، خادم حسین

downloadسنجھورو(سٹی رپورٹر) پی پی سندھ کونسل کے ممبر رئیس خادم حسین رند نے صوفی فقیر سلیمان کے ہمراہ رند ہاوس سنجھورو میں ایک ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ فنگشنل لیگ سانگھڑ میں کامیابی کے بعد اب ہمارے مقامی کارکنان کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتقامی کاراوئی کر رہی ہے اور پی پی کارکنان پر جھوٹے مقدمات داخل کر کے ہراساں کر رہی ہے ۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی پی پی آئندہ کو ئی انتقامی کاروائی برداشت کرے گی۔ سابق حکومت میں مفاہمتی پالیسی کے تحت وزیر اعلی ٰ سندھ کے سابقہ مشیر فقیر نور حسن خاصخیلی ہمارے کارکنان کو ہراساں کر رہا ہے اور جھوٹے مقدمات قائم کر کے اپنے مزموم مقصد کی خاطر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ پی پی سندھ کونسل کے ممبر خادم حسین رند نے کہا کہ اب ہم مفاہمتی سیاست نہیں کریں گے اور خاص طور پر سانگھڑ میں پی پی کو مظبوط بنایا جائے گا اور کارکنان کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائی کو اعلٰی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پکڑ دھکڑ کا موسم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker