تازہ ترینکھیل

ورلڈٹی ٹوئنٹی:پہلے مقابلے میں آج بھارت اور نیوزی لینڈآمنے سامنے ہونگے

ناگپور(نمائندہ سپورٹس)دُنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں آج سے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی جنگ میں مدمقابل آرہی ہیں، افتتاحی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ اب شائقین کرکٹ کی نظریں بھارتی شہروں پر ہوں گی، جہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سُپر ٹین مرحلہ شروع ہورہا ہے، ہر ٹیم کانٹے دار مقابلے کیلئے تیار ہے۔ کرکٹ کی اس عالمی جنگ میں دس ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں جنوبی افریقا، سری لنکا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ ٹو پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل ہے۔ افتتاحی روز میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپور میں شام سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ا ب تک چار مرتبہ مد مقابل آئیں ہر بار کیویز نے میدان مارا ہے۔ اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن ہر میچ نیا ہوتا ہے،بھارتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھر پور فارم میں ہے، دونوں ہی ٹیموں کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔ ایونٹ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker