تازہ ترینعلاقائی

میاں فاروق نذیرکی 21گریڈمیں ترقی کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

لاہور( پریس ریلیز ) صوبائی حکومت پنجاب کیچیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی 21گریڈ میں ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور ہوم سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلمان خان سمیت تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کونوٹیفکیشن کی کاپیا ں بجھوادی گئی ہیں۔ 2005ء سے اب تک گیارہ برس بعدمحکمہ جیل خانہ جات کے اندر سے21 گریڈ کے ریگولر آفیسر کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل مختلف سرکاری اداروں سے آفیسرز بحیثیت قائمقام آئی جی جیل خانہ جات فرائض منصبی انجام دیتے رہے ہیں ۔
میاں فاروق نذیرنے 1992ء میں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنے شاندارکیرئیر کاآغازکیا ۔2004ء وہ ڈی آئی جی ملتان بنے ،2008ء میں ان کابحیثیت آئی جی پنجاب تقررہواجبکہ 2012ء سے اب تک وہ آئی جی جیل خانہ جات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ 21گریڈمیں پروموٹ ہونیوالے کم عمرترین آفیسر ہیں ۔ میاں فاروق نذیر نے جیل خانہ جات میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے دوررس اصلاحات کی ہیں ۔ میاں فاروق نذیر نے پنجاب میں نئی اورجدیدجیلیں تعمیرکرنے کے ساتھ پہلے سے موجودجیلوں کواپ گریڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button