پاکستانتازہ ترین

نواز شریف 244 ووٹ لے کرملک کے تیسری بار وزیر اعظم منتخب

nawaz sharifاسلام آباد(بیوروچیف) میاں نواز شریف نے 244 ووٹ لے کر تیسری بار وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی۔ نومنتخب 14ویں قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو قائد ایوان منتخب کرلیا،نو منتخب وزیر اعظم آج شام کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نوازشریف کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم اور تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی سے تھا۔ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے جے یوآئی(ف)، ایم کیو ایم ، آفتاب خان شیرپاؤ اور فاٹاارکان کی حمایت حاصل تھی ، انہوں نے 244 ووٹ حاصل کئے، مخالف امیدواروں مخدوم امین فہیم 42 اور مخدوم جاوید ہاشمی 31 ووٹ حاصل کرسکے۔ وزیراعظم کا انتخاب قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں ارکان کی تقسیم کے ذریعے کیا گیا، ہر امیدوار کیلئے ایوان میں مخصوص لابی بنائی گئی تھی، لابی ”اے “ مسلم لیگ ن کے میاں نوازشریف، لابی ”بی“ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم جبکہ لابی ”سی“ تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی کیلئے مختص کی گئی تھی، ارکان اسمبلی نے اپنی پسند کے امیدوار کی لابی میں جاکر اس کی حمایت کا اظہار کیا جس کے بعد اسپیکر نے ووٹوں کی گنتی کے بعدمیاں محمد نواز شریف کی کامیابی کا اعلان کیا۔نومنتخب وزیر اعظم آج شام صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عوامی تحریک برطانیہ ہارون رشید راٹھورمعروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کوکتاب دیتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker