تازہ ترینعلاقائی

ملتان میں ARYکے رپورٹر پر ہونے والے ظالمانہ تشدد کے خلاف کالمسٹ کونسل آف پاکستا ن ودیگر صحافتی تنظیموں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے شدیداحتجاج

ْقصور ( پریس ریلیز ) ملتان میں ARYکے رپورٹر پر ہونے والے ظالمانہ تشدد کے خلاف کالمسٹ کونسل آف پاکستان ودیگر صحافتی تنظیموں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے شدیداحتجاج کیا جس میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان پنجاب کے صدر حافظ جاویدالرحمن قصوری نے حکومت پنجاب اور وزیرداخلہ پاکستان چوہدری نثار علی خاں سے مطالبہ کیا کہ ملتان میں ARYکے رپورٹر پر ہونے والے ظالمانہ تشدد پر ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے اگر حکومت نے ملزمان کو سزا نہ دی تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیل جائے گا حافظ جاویدالرحمن نے مزید کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے صحافی اور کالمٹ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں علی رضوی اینکر پروگرام جرم بولتا ہے نے کہا اگر حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو فوری مستعفی ہو جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button