پاکستانتازہ ترین

سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے حکومتی سطح پر قانونی مشاورت جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے حکومتی سطح پر قانونی مشاورت جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے معاملے پر وزارت قانون وانصاف سے بھی رہنمائی مانگ لی۔ وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کے مثبت اشارے ملے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ای سی ایل سیکشن میں رات گئے تک سابق صدر پرویز مشرف کا نام لسٹ سے نکالنے کے معاملے کے مختلف پہلوئوں پر غور جاری رہا۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاق کی جانب سے ای سی ایل سے متعلق دائر درخواستوں کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ وزارت داخلہ نے معاملے پر وزارت قانون وانصاف سے بھی رہنمائی مانگ لی ہے۔وزارت قانون وانصاف پرویز مشرف کیخلاف زیرسماعت مقدمات کے قانونی پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کے مثبت اشارے ملے ہیں۔ وزارت داخلہ میں اس حوالے سے آج پھر ایک اہم اجلاس ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button