پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم منتخب ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ایوان کا بھی مشکور ہوں،نواز شریف

nawazاسلام آباد (بیوروچیف) میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم منتخب ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ایوان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہجس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا گیاہے میں بھی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ملک میں جمہوری نظام کے فروغ پرپوری قومی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ نا مسائد حالات کے با وجود قوم گھروں سے نکلی اورجمہوریت کے باب کو روشن کیا۔عوام کے دو ٹوک فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت وطن عزیز کے لئے لازم و ملزوم ہے۔آمریت جب بھی آئی پاکستان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ وقت بھی دیکھا جب آمریت کی وجہ سے پاکستان کو دو لخت ہوتے بھی دیکھا۔ مہم جوئی کے تمام راستے بند کردئے جائیں گے ،کرپشن کے دروازے بند کردئے جائیں گے ،تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں  مجرم تومجرم رہے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker