تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:نیب جب پنجاب میں داخل ہو گی تو (ن) لیگ کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا،غلام سرورخان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی راہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ٹرائیکا ٹوٹ رہا ہے، ایم کیو ایم کے اندر توڑ پھوڑڑ ہو رہی ہے تو پیپلز پارٹی میں بھی دارڑیں پڑ رہی ہیں ،نیب جب پنجاب میں داخل ہو گی تو (ن) لیگ کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا، نندی پور پاؤر پروجیکٹ،چیچو کی ملیاں، چائنا کی بلیک لسٹ کمپنی،اورنج ٹرین اور میٹرو کی انکوائری بھی شروع ہو چکی ہے اور25لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نہ صرف ایم کیو ایم کے انڈیا کی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات ہیں بلکہ میاں برادران بھی را کے ایجنٹ ہیں ،اگر انکی دوستی بھارت کے ساتھ ذاتی نہ ہوتی تو بھارتی وزیر اعظم انکی نجی محفل میں کیوں آتا، حقوق نسواں بل گھر بسانے کے لئے نہیں بلکہ اجاڑنے کے لئے لایا گیا، شہید ممتاز قادری کوپھانسی صرف مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے دی گئی،تحریک انصاف صاف و شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک انصاف ٹیکسلا کی سابقہ باڈی کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان،وائس چئیرمین کینٹ بورڈ ٹیکسلا سردار رضا شاہ آف مارگلہ،سابق تحصیل صدر ملک عظمت محمود، سابق سٹی صدر حاجی زاہد رفیق، سابق جنرل سیکرٹری سید اسد نقوی، چئیرمین یونین کونسل جلالہ ملک ثاقب ممتاز،ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، عمران خان ٹونی، سید سرفراز شاہ، سید عترت شاہ، ملک محمد پرویز، ملک مشتاق، ملک اسحاق، ملک ربنواز، سابق امیدواران برائے بلدیہ ٹیکسلا حاجی ریاض حسین اعوان ،سعودالقیصر،ملک خورشید احمد،ملک اسد امیر، سردار زبیر خان، ملک ظہیر نواز، مرکزی انجمن تاجران کے چیف آرگنائزر حاجی ناصر محمود اعوان صدر شیخ ضیاء الدین، سید نذیر شاہ، ملک علی محمد، راجہ شیراز احمد، سید سبطین شاہ، ملک منور، چوہدری نصیر، اشرف خان، ملک سفیر احمد، سید ناصر شاہ، سجاد شاہ، جاوید قمر شاکر، شیخ مسعود،ملک افتخار،ملک مسعود گجر،ملک محمد جان، طاہر یحیٰ،سید زاہد حسین شاہ، لیاقت خان،چاند گل،سمیت دیگر معززین علاقہ کارکنان تحریک انصاف موجود تھے، غلام سرور خان نے کہا کہ بہت جلد مسلم لیگ(ن ) کے قائدین قانون کے شکنجے میں ہونگے، نیب کا ادارہ حرکت میں آچکا ہے، نہ صرف انتخابات2013میں عوام نے مہربانی کی بلکہ 2015کینٹ بورڈ ٹیکسلا اور کینٹ بورڈ واہ کے انتخابات بھی عوام نے ہمیں عزت بخشی، بلدیاتی انتخابات میں تمام تر حکومتی مداخلت کے باجود نہ صرف پانچ یونین کونسل میں واضح کامیابی ملی بلکہ اندرون شہر بائیس وارڈ زمیں بھی ہمارے دس امیدوار کامیاب ہوئے دو نشستیں ایک سوچھ سمجھے منصوبے کے تحت ہرائی گئیں ،پی ٹی آئی کی رکنیت سازی میں بھی ہم ملک بھر کے اندر قائم تشخص قائم رکھیں گے اور ریکارڈ ممبر شپ ہو گی انکا کہنا تھا کہ دوستوں کارکردگی حوصلہ افزا ہے، انھوں نے کہا کہ نہ صرف ملک پر قائم عرصہ دراز سے مسلط سیاسی ٹرائیکا ٹوٹ رہا ہے بلکہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے ،تحریک انصاف ہی عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہے،آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button