تازہ ترینعلاقائی

میاں نوازشریف کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے:راؤناصرعلی

rao nasirلاہور(پریس ریلیز) سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء راؤناصر علی خان میؤ،میڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکر اور ایڈشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میؤنے میاں محمد نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور پارٹی ورکرز کے عزاز میں ظہرانہ دیا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کرپشن کے خلاف اعلان جہاد کر کے عوام کے دلوں اپنے مقام اور بھی بلند کرلیا ہے ،آج پوری قوم میاں نوازشریف کے لئے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں کرپشن،مہنگائی ،دہشتگردی ،بدامنی ،بدعنوانی ،لوڈشیڈنگ اوردیگر مسائل کے خلاف جنگ میں کامیابی اور کامرانی عطافرمائے۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت تمام صوبوں کے عوام کی محرمیوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد مسائل کے گردآب میں گھرے عوام کو خوشخبریاں ملنا شروع ہوجائیں گی۔جب تک معشیت بحال نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا اسی لئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوزاشریف نے معشیت کی بحالی کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:نواحی علاقہ پائی خیل کے مصعب اکرم نیازی پہلوان کی ہارس اینڈکیٹل شو میں شاندار جیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker