تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ،لیاقت بلوچ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکومت نے جنرل مشرف پر استغاثہ پیش کرنے میں کمزوری کا مظاہرہ کیا مشرف کے باہر جانے سے جمہوریت کمزوراور آمریت مضبوط ہو جائے گی ۔ پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کا بل واپس نہ لیا تو دو اپریل کو تمام دینی جماعتیں آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی ۔ کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وہ گذشتہ روز نواحی گاؤں راؤ خاں والا میں سابق ممبر قومی اسمبلی راؤ خضر حیات خاں کی بیوی اور سابق ممبر قومی اسمبلی راؤ مظہر حیات خاں کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے انکے گھر پہنچے انکے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ،صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد ، شہدا فاونڈیشن کے ناظم نذیر احمد جنجوعہ، امیر ضلع قصور عثمان غنی ، کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ، جماعت اسلامی ضلع قصو رکے بزرگ راہنماء ڈاکٹر شفقت علی بھی موقع پر موجود تھے ۔تعزیت کے بعد ڈاکٹر شفقت علی کی نرسری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مشرف کے خلاف عدالتوں میں استغاثا پیش کرنے میں کمزوری کا مظاہرہ کیا جسکی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے کا موقع ملا ۔اس کیس کے بعد سنگین جرائم میں ملوث مشرف کے باہر چلے جانے جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور آ مریت مضبوط ہو جائے گی جو ملک بھر کی جمہوری قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز منصورہ میں تمام دینی جماعتوں کے راہنماؤں نے ممتاز قادری شہید کی پھانسی کی مذمت کی اور پنجاب حکومت کے تحفظ خواتین بل کو مسترد کر دیا ہے اگر حکومت پنجاب نے یہ بل واپس نہ لیا تو دو اپریل کو اسلام آ باد میں ہونے والے دینی اجلاس میں اس کے بارے آ ئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کو کنگال کر دیا ہے ۔سابقہ اورموجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھاہے جماعت اسلامی پورے پاکستان میں کرپشن فری پاکستان کے لئے ایک مہم چلا رہی ہے انہوں نے ملک کے محب وطن لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کی اس مہم کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران نیب کے ادارے کو اپنے گھر کی لونڈی بنانا چاہتے ہیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا ۔انہوں نے ملکی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلا امتیاز کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  ڈی سی او قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتو کی کے چھاپے 24سے زائد دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker