تازہ ترینعلاقائی

؂سنجھورو: موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو افراد کو ہلاک جبکہ دو افرادکو زخمی کردیا۔

سنجھورو(نامہ نگار) شاہ پور چاکر کے نزدیک کھڈرو تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پریتم آباد روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت کردی۔موٹر سائیکل سواروں کا شور شرابہ سن کر قریبی گاؤں سے موٹر سائیکل سواروں کے رشتہ دار بھی آگئے جس کے بعدڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد میر حسن شر اور محمد خان شر گولی لگنے سے جانبحق جبکہ محمد ایوب شر اور اللہ ودھایو شر زخمی ہوگئے۔ایک زخمی محمد ایوب شرکو نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال داخل کرادیا گیا۔دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ڈاکو فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker