پاکستانتازہ ترین

کالا قانون ختم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ بنتے، مخدوم امین فہیم

aminاسلام آباد (بیوروچیف) پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے، ہماری حکومت نے آمروں کی ترامیم کا خاتمہ کیا، آج ایک ایک سول حکومت دوسری سول حکومت کو اختیارات سونپ رہی ہے، نواز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں، تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، حکومت کا کوئی غلط فیصلہ قبول نہیں کریں گے، توقع کرتے ہیں نئی حکومت پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی،۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت میچور ہوئی ہے، ہر قدم آئین کے تحت اٹھائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے آمروں کی ترامیم کو ختم کیا، اور آئین میں 18ویں، 19ویں اور 20 ترمیم کی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، جس سے لاکھوں خواتین کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، ہم نے آئین میں ترمیم کرکے تیسری بار وزیراعظم بننے پر پابندی ختم کی، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کو مبارک باد دیتا ہوں، آج ایک سول حکومت دوسری سول حکومت کو اختیارات سونپ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپوزیشن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا چیئرمین بھی اپوزیشن سے بنایا، ہماری حکومت نے پارلیمنٹ کی کئی کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن جماعتوں کو دی، ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ امین فہیم کا کہنا ہے کہ ایوان میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، حکومت کا کوئی غلط فیصلہ قبول نہیں کریں گے، توقع کرتے ہیں نئی حکومت پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی، توقع کرتے ہیں کہ نئی حکومت دہشت گردی کے مسائل پر بھی قابو پالے گی، ملکی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے، توقع ہے کہ حکومت تھرکول منصوبے پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی جے آئی کو کس نے بنایا سب کو پتا ہے، آئی جے آئی کیس میں بڑے بڑے بزرگوں کے نام آئے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسجد کی زمین ٹھیکے پر لینے والے غریب شخص کو چوہدریوں نے مار مار کر ٹانگ توڑ دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker